روئی کی قیمت

پنجاب میں روئی کی قیمت 11سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب میں روئی کی قیمت 11سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ میں روئی کی 200 روپے فی من اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 14 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کی قیمت 300 روپے فی من اضافے سے 11سال کی نئی بلند ترین سطح 14 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے بڑے برآمدی آرڈرز اور درآمدی روئی مہنگی ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ احسان الحق کے مطابق بہتر موسم کے باعث رواں سیزن ایک کروڑ کاٹن بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں