کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی

لاہور(گلف آن لائن)کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے5، سندھ کے3، خیبر پختوانخواہ کے4، آزادکشمیرکے2، گلگت کے 2 اور بلوچستان کے ایک شہر میں فراہم کی جائے گی جبکہ اسلام آبادمیں بھی بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن ہو گی۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے3، حیدرآباد کے ایک اور سکھر کے ایک سینٹر پر بوسٹرڈوز لگے گی۔

مظفرآباد اور میرپور کے 1،1ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹرڈوز لگے گی۔گلگت کے ایک، اسکردو کے ایک سینٹر اور کوئٹہ کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ویکسین ڈوز دستیاب ہو گی۔ پشاور، منگورہ، ڈی آئی خان، سوات کے1،1سینٹرز پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ لاہورکے2، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے ایک،ایک سینٹر پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ڈوز دستیاب ہوگی۔کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی اور یہ صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔

ذرائع کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہوگا، ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔بیرون ملک تعلیم، نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں