ظاہر جعفر

نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے مالی جان محمد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت چھ ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے مالی جان محمد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ،شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایاگیا ،عدالت نے حتمی دلائل کے لیے کیس چھ ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ،ظاہر جعفر کا مالی جان محمد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہے،ظاہر جعفر کے مالی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں