وفاقی حکومت

کورونا ،وفاقی حکومت کا 12ستمبر تک انڈور آﺅٹ ڈور اجتماعات، تعلیمی ادارے اور سیاسی سر گرمیوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،وفاقی حکومت نے 12ستمبر تک انڈور آﺅٹ ڈور اجتماعات، تعلیمی ادارے اور سیاسی سر گرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے اور شہریوں کے جان کے تحفظ کےلئے 12ستمبر تک تمام انڈور اور آﺅٹ ڈوران اجتماعات، کھیلوں اور تعلیمی اداروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں