کراچی (گلف آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ ،تھرڈ اور ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 15 طلبا شریک ہوئے،13 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب86.67 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 33 طلبہ شریک ہوئے،27 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب81.82 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں04 طلبہ شریک اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔