ہمایوں اخترخان

عوام (ن) ،پی پی کی سیاست سے بیزار ،لوٹ ماراو رکرپشن کا دور واپس نہیں آنے دینگے’ ہمایوں اخترخان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی پاکستان کی سیاست سے باہر ہو چکی ہے ،نوازشریف حکومت میںنہ ہوں تو ان کا وقت بیرون ملک گزرتا ہے اور وہاں بیٹھ کر کہتے ہیں مجھے اقتدار دو ،مستقبل کی سیاست میں مسلم لیگ(ن)کی قیادت کا کوئی کردارنہیں ، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے وارڈ زنمبر5، 6اور8میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال،شیخ بشارت علی سمیت دیگربھی موجود تھے۔مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چھ دہائیوں تک کسی نہ کسی صورت میںاقتدار میںرہی ہے لیکن انہوںنے کرپشن اورلوٹ مارکے سواکوئی کارنامہ سر انجام نہیںدیا جس کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا، مسلم لیگ (ن) بھی کرپشن اورلوٹ مارمیں پیپلز پارٹی کی پیروی کرتی رہی اور عوام نے انہیں بھی مسترد کردیا ہے ۔ دونوں جماعتیں کئی دہائیاں اقتدارمیں رہیں تو عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکیں اور اگراب انہیں دوبارہ موقع ملے تویہ سوائے کرپشن اور لوٹ کا بازارگرم کرنے کے او رکیا کریں گی ،عوام دونوں جماعتوں کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اوراب لوٹ مار اورکرپشن کا دورواپس نہیں آنے دیں گے ۔ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ایک دور تھاکہ پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا لیکن آج اس کا کوئی نام لیوا بھی نہیں اورعنقریب مسلم لیگ(ن)کا بھی یہی حشرہونے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں