اسد قیصر

اسد قیصر کا یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے، قوم پاک افواج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965 کے ان عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک افواج نے جس جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسد قیصر نے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں