شہباز گل

شریف خاندان نے لندن میں بھی ٹیکس کی چوری کی،شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس کی چوری کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے ،شریف خاندان صرف 20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں 25 فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پائونڈ پر ٹیکس چوری کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس کی چوری کے لیے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو چھپایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں