سید امین الحق

موبائل صارفین کو بہترین سروسز اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سہولیات ومراعات کے متعدد منصوبوں اور پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں، سید امین الحق

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ موبائل صارفین کو بہترین سروسز اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سہولیات ومراعات کے متعدد منصوبوں اور پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں، یو ایس ایف کے 29 ارب روپے سے زائد کے 43 پراجیکٹس دور دراز علاقوں میں موبائل رابطوں کی فراہمی کیلئے زیر تکمیل ہیں۔

بدھ کو یہاں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین ا لحق کی زیر صدارت جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری نے شرکت کی ۔جی ایس ایم اے کی نمائندگی سربراہ ایشیا پیسیفک جولیئن گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی جینٹ وائٹ اور کنٹری ہیڈ سائرہ فیصل نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور پالیسیز کے حوالے سے جی ایس ایم اے حکام کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ موبائل صارفین کو بہترین سروسز اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سہولیات ومراعات کے متعدد منصوبوں اور پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں، یو ایس ایف کے 29 ارب روپے سے زائد کے 43 پراجیکٹس دور دراز علاقوں میں موبائل رابطوں کی فراہمی کیلئے زیر تکمیل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور ہنر مند افراد و فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے۔ امین الحق نے کہاکہ جی ایس ایم اے حکام نے وزارت آئی ٹی کی کارکردگی کو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں قرار دیا۔جولیئن گورمن نے کہاکہ پاکستانی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے خواہاں ہیں، موبائل صارفین کی تعداد میں اضافے، بہترین سروسز اور موبائل آپریٹرز کیلئے پالیسیز پر وفاقی وزیر آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں