شہباز شریف

بیگم کلثوم نے آئین اور جمہوریت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا’ شہباز شریف

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نوازکی برسی پر اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا اور ہے ،تین سال گزرگئے ہیں لیکن پورا خاندان ان کی وفات کے صدمے کو بھلا نہیں پایا ۔

انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک دین دار، اسلامی ومشرقی اقدار پر کاربند گھریلو خاتون تھیں ،ان کی دانشمندی اور بصیرت مثالی تھی، آئین اور جمہوریت کے لئے انہوں نے تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ آمریت کے خلاف وہ سڑک پر نکلیں تو قوم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ،بیگم کلثوم نواز نے اپنی بہادری سے آئین و جمہوریت کے لئے تاریخی باب لکھا ہے ،اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں