ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

اسلام آباد (گلف آن لائن)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی،بابائے قوم نے برصغیر کے مظلوم عوام کو متحد کر کے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کرنے کے لیے جدوجہد مسلسل کی قیادت کی۔ ایئر چیف نے کہاکہ قائداعظم نے پاک فضائیہ کوECOND TO NONEبننے کا پائیدار وڑن دیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں