شیری رحمن

مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اور صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اور غیر جمہوری تاریخ قائم کی،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اور صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اور غیر جمہوری تاریخ قائم کی۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ دنیا کے سفیروں کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں، ان کی 22 سالا سیاسی جدوجہد ذاتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور پارلیمان کے لئے کی ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا، دو دن صحافی احتجاج کرتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات کے لئے نہیں گیا، حکومت کا رویہ جمہوری نہیں آمرانہ ہے، اس حکومت کو مشاورت کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے، صحافت اور آزادی اظہار کی دشمن حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں