ڈاکٹر شاہد صد یق

ماضی میں سیاست بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال ہو ئی’ ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ ماضی میں سیاست بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال ہو ئی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی مجموعی طور پر تمام سیاسی جماعتوں سے آگے رہی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں ، خان کی تین سالہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں مثالی ہے ۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی،

اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے کیونکہ ان کے پاس ملک و قوم کی ترقی و بہتری کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے یہ صرف اور صرف اپنی کرپشن کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں