نیئر حسین بخاری

ملک پر جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط ہے،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ ملک پر جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط ہے،پیپلز پارٹی آزاد میڈیا کو پابند بنانے کے اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی تمام جمہوری قوتوں کو جمہوریت کی خاطر جدوجہد کرنے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، جمہوریت کی خاطر قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے پروانوں نے جانوں کے نذرانے دیئے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین بھٹو شہید نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا ،ملک پر جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط ہے۔

انہوںنے کہاکہ چنتخب حکمران جمہوری اقدار اور اصولوں سے آگاہ نہیں ، آئین کا تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی جمہور کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیگی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آزاد میڈیا کو پابند بنانے کے اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں