نیئر حسین بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑے گا، پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں مزید اضافہ عوام الناس کی جیبیں کترنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر اور پیٹرول مافیاز کی مددگاری کیلئے نرخ بلند ترین سطح پر اور عوام الناس سطح غربت کی لکیر سے بھی کم ترین پر لائے جا رہے ہیں، سستی اشیاء فراہمی کا فریب دینے اور جھوٹ بولنے والے مہنگائی بمبار بن گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کی اربوں روپے کی دہاڑیاں رقوم کس کے اکاؤنٹ میں جا رہی ہیں ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں