وزیراعظم عمران خان

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنیوالے ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانےوالے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنیوالے ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں۔وفاقی حکومت آئندہ 2مالی سال کےلیےکارکردگی بہتربنانےکےمعاہدےکررہی ہے ، معاہدوں میں تمام وزارتوں کے1090 اقدامات شامل ہیں۔

اس سال ہدف حاصل کرلیں توآئندہ سال ہدف حاصل کرناآسان ہوگا، ٹیم کے کچھ اصول متعین ہوتے ہیں، کچھ ٹیلنڈ کھلاڑیوں کی انسپائریشن بس ٹیم میں آنا ہوتی تھی، ان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھی جن کی انسپائریشن کارکردگی ہوتی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکردگی والے کھلاڑی اپنی انسپائریشن سے آگے نکل جاتےتھے اور ہارنےوالےہی نہیں جیتنےوالی اچھی ٹیم بھی اپناتجزیہ کرتی ہے، تجزیہ باقیوں سے بہتر کرنا ہی انسان ٹیم یا ملک کی کامیابی کا راز ہوتا ہے۔

وزرا جو اپنے ہدف کو پورا کرینگے وہی اپنا نام بنائیں گے ، ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اللہ نے کتنی صلاحیت دی ہے، ہم اپنے ہدف چھوٹے رکھتے ہیں اورمشکل وقت میں ہار مان جاتے ہیں، میری زندگی کا تجربہ کرکٹ سے شروع ہوا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے ہار آپ کو نہیں ہراسکتی۔شوکت خانم اسپتال سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرفیصل سلطان شروع سے میرے ساتھ ہیں، شوکت خانم اسپتال سے متعلق لاہور کے نامور ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تھا، 20میں سے 19 ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا، ایک ڈاکٹر نے کہا اسپتال بن جائے گا مگر مفت علاج نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے بتایا کہ پہلی بورڈمیٹنگ میں کہاگیا5فیصد سےزائد مفت علاج کی کوشش کی تو اسپتال بند ہوجائے گا ، امریکی سی ای او تین ماہ میں چلا گیا اسپتال چلتا رہا، آج شوکت خانم اسپتال کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، نآج ہم شوکت خانم اسپتال میں سالانہ 9ارب مفت علاج پر خرچ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے وژن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،ہدف سے نیچے کبھی نہ آئیں، اصل میں انسان کا امتحان ہی مشکل وقت میں ہوتاہے، میں کابینہ کے لوگوں کو مشکل وقت میں دیکھاہے ، مشکل وقت کاسامنا کرنے سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوتاہے، انسان کو سب سے زیادہ مشکل وقت آگے بڑھناسکھاتاہے

وزیراعظم نےکہا کہ میں نے 3سال میں جو سیکھا وہ زندگی بھرمیں نہیں سیکھا،سب سے مشکل وقت یہ تین سال تھے، آپ جتنی جدوجہد کریں گے اتنا اوپر چلے جائیں گے، اللہ کہتاہے کامیابی اس کو ملتی ہے جو محنت کرےگا۔الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ ہر الیکشن متنازع رہے ہیں ، کسی نے نہیں بتایا کہ الیکشن کےمسائل کو کیسے ٹھیک کرناہے، 1970کے بعد ہر الیکشن میں جو ہارتا ہے کہتاہے دھاندلی ہوئی، ای وی ایم پاکستان کے ہر مسائل کو حل کردےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانےوالے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں، یہ چیلنج ہے کہ کرپٹ سسٹم اس سسٹم کی مخالفت کررہا ہے، ای وی ایم کی مخالفت کرنیوالےہمارے سب سے بڑےدشمن ہیں۔ کورونا صورتحال میں جو مشکل فیصلے کیے اس کا اندازہ نہیں لگایاجاسکتا، ایم این اے ترقیاتی فنڈز سے نہیں حکومتی کارکردگی سے جیتیں گے، کتنی تبدیلیاں کیں یہ کوئی یاد نہیں رکھےگا ، میرا چیلنج یہ ہے کہ ہماری حکومت کی کارکردگی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں