سید خورشید شاہ

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ، سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی

سکھر(گلف آن لائن) سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت مختصر دلائل کے بعد سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے دو صاحبزادوں ایم پی اے سید فرخ شاہ ،سید زیرک شاہ ،داماد سید اویس قادر شاہ ،دو بیگمات سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی

سماعت جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے موقع پر اسیر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ کو جیل سے عدالت لایا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی عدالت میں مختصر طور پر سماعت ہوئی جس کے بعد جج نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی ،سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں