اریبہ حبیب

اریبہ حبیب کو شہناز گِل کی فلم کا بے صبری سے انتظار

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کی فلم ‘حوصلہ رکھ’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اس حوالے سے اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔اریبہ حبیب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہناز گِل کی نئی آنے والی فلم ‘حوصلہ رکھ’ کا پوسٹر شیئر کیا۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں فلم کے مرکزی اداکاروں شہناز گِل، سونم باجوہ اور دلجیت کو مینشن کیا۔

اْنہوں نے تمام بھارتی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ اْن کی فلم کے لیے بہت پْرجوش ہیں۔’اریبہ حبیب کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ شہناز گِل کی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں