شازیہ مری

حکومتی ایم این ایز کی اجلاس میں عدم شرکت حکومت سے بیزاری کے مترادف ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتی ایم این ایز کی اجلاس میں عدم شرکت حکومت سے بیزاری کے مترادف ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران روز عمران خان کو شرمندگی کا ڈوزیئر دیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات میں عمران خان کے پاوں اکھیڑ دیئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داری نبھائے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ بزدار کو بھگانے کے بعد عمران نیازی دو دن نہیں ٹھیریں گے ، نمائشی آپوزیشن کی بجائے اصل آپوزیشن قوم کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی اپنے خلاف مقدمات کا رونا نہیں رویا ،پیپلزپارٹی کی قیادت کا بیانیہ واضع ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مزید اقتدار میں رہنے سے عوام مشکلات میں پس جائیں گے ، اس وقت حقیقی آپوزیشن صرف پیپلزپارٹی کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں