نور مقدم قتل

نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین زاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (گلف آن لائن)نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین زاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں