یاسمین راشد

ڈینگی کے 2ہزار سے زائد کیسز اس سال پنجاب میں رپورٹ ہو چکے ہیں، یاسمین راشد

لاہور(گلف آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہ ہے کہ ڈینگی کے 2ہزار سے زائد کیسز اس سال پنجاب میں رپورٹ ہو چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کواپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب بھر میں کیسز کی تعداد سو سے زیادہ نہیں تھی، ڈیڑھ ماہ میں موسمی تبدیلی آنے کے بعد ڈینگی کے کیسز بڑھے ہیں، سب سے زیادہ کیسز اب تک لاہور میں رہورٹ ہوئے ہیں،ہم نے اب کورونا کے بیڈز کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی انتظامات مکمل کیئے ہیں، ڈینگی کیلئے 500سے زائد لاہور میں بیڈز ڈینگی کے لیئے مختص کیئے گئے ہیں،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور کے علاقوں ڈی ایچ اے، کینٹ، جوہر ٹاون اور اقبال ٹاون کا زیادہ ڈینگی پھیلنے کا امکان درپیش ہے، ہماری اس معاملہ پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر کی کور کمانڈر سے میٹنگ بھی ہو چکی ہے، ہم نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے کہ ڈینگی کا نجی سیکٹر میں سی بی سی نوے روپے میں ہو گا،

سرکاری اسپتالوں میں تمام ایمرجنسیز میں الگ ڈینگی کاونٹر بنا دیا گیا ہے، وہیں پر سی بی سی مشینز بھی دستیاب ہیں، تمام اسپتالوں میں ایک ہی طرز پر یہ کاونٹر بنائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز اب آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں، ویکسینیشن کے عمل کی بات کی جائے تو تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مبارک دیتی ہوں کہ کل آٹھ لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، اب تک چار کروڑ پجھتر لاکھ لوگوں کو پنجاب میں ویکسین لگ چکی ہے، ان میں ساٹھ فیصد افراد کو پہلے جبکہ چالیس فیصد افراد کو دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں، ٹیکا لگوائے بغیر جو لوگ سرٹفکیٹ حاصل کر چکے ہیں وہ نو ہزار افراد ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں