مسرت جمشید چیمہ

پی ڈی ایم اپنی منفی سیاست کے بوجھ تلے دب گئی ‘مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں معیشت کا ستیا ناس نہیں بلکہ سوا ستیا ناس کیا گیاجس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ،پی ڈی ایم اپنی منفی سیاست کے بوجھ تلے دب گئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ ، ایشین انفراسٹر اکچر بینک ، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ، موڈیزسمیت دیگر عالمی ادارے کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے عمل کے ذریعے درست سمت میں گامزن ہے ، ہم نے سابقہ حکمرانوں کی طرح روپے کومصنوعی طریقے سے اوور ویلیو نہیں رکھا ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس بھی راستہ تھا کہ ہم بھی مصنوعی اقدامات اٹھاتے اور پانچ سال حکومت کر کے گھر چلے جاتے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے بنیادی مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کئی دہائیاں اقتدار میں رہ کرلوٹ مارکی ہے احتساب بھی انہی کا ہوناہے ، تحریک انصاف اپنے پانچ سالہ دور کا ضرور حساب دے گی اور اپوزیشن کو ہماری کرپشن ڈھونڈنے میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں