رانا ثنااللہ

پاکستان پر ایسا بدبخت ٹولہ مسلط ہوا ہے جو ہر شہری کیلئے وبال جاں بن چکا ہے’رانا ثناء اللہ

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ شیدا ٹلی آپکو سپریم کورٹ کے دروازے پر کھڑے ہونا چاہیے تھا،جب پاناما لیکس آیا پنڈی کا شیطان سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچاتھا،اس وقت یہ بیروزگار تھا نوکری لینے کے چکر میں سپریم کورٹ پہنچاتھا،آج عمران خان نے اس کو چپڑاسی بھرتی کرلیا ہے اس لیے اسے اپنے نئے استاد کے ڈاکے اور چوریاں نظر نہیں آتی۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم پہلے چینی،گندم،پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی اب تو اس کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے۔طالبان خان آج اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔عمران خان پہلے قوم سے بددعائیں لے رہے ہیں اب شہداء کی ماں سے بھی بددعائیں لیں گے۔پاکستان پر ایسا بدبخت ٹولہ مسلط ہوا ہے جو ہر شہری کیلئے وبال جاں بن چکا ہییہ بدنام زمانہ ٹولہ ٹائیں ٹائیں فش ہونے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں