پی آئی اے

پی آئی اے نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کی اجازت حاصل کرلی

اسلام آباد(گلف آن لائن)پی آئی اے نے کویت کیلئے دوبارہ پروازوں کی اجازت حاصل کرلی ،پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی ، کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی ،پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نا ملی ،

پی آئی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی پر سول ایوی ایشن نے کویت ائیرلائن کی پروازوں میں کمی کردی تھی،حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دبائوپر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوںسے کررہا ہے ۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کا اہم کردار رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں