چیئرمین سینیٹ

معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوگی، چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد (گلف آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان قازقستان دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، سینیٹ میں قازقستان، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جاسکتا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بین الاقوامی فورمز کی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور قازقستان نے اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یکساں مقف اختیار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا ہے کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سے استحکام آئے گا، پاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے۔ دوسری جانب قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں