سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سیکرٹری کالج،ایڈیشنل سیکرٹری کالج سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے سیکرٹری کالج،ایڈیشنل سیکرٹری کالج سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی حکم کے باوجود اسلامیہ کالج کی اراضی کا قبضہ ٹرسٹ کو کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کس طرح عدالت عظمی کے فیصلے پر حکم امتناع دے سکتی ہے؟ ،سیکرٹری کالج، ایڈیشنل سیکرٹری کالج سے جواب طلب کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا،

سپریم کورٹ نے اسلامیہ کالج اراضی کا قبضہ اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کو دینے کا حکم دیا تھا،سندھ حکومت نے عدالت عظمی کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا تھا،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی نظرثانی درخواست کے دوران شوکاز نوٹس جاری کیے،کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں