کلبھوشن یادیو

کلبھوشن یادیو کیلئے فئیر ٹرائل یقینی بنانا بھی اہم مرحلہ ہے ،ہائی کورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے لیے فئیر ٹرائل یقینی بنانا بھی اہم مرحلہ ہے ، مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے اگر پروسیڈنگ سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو بھارت عدالت کے سامنے رکھے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی تین رکنی بنچ نے حکم نامہ جاری کیا۔

کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پانچ مئی کے عدالتی حکم کے تناظر میں حکومت نے 28 جون کو بھارت کو خط لکھا کوئی جواب نہیں آیا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اس وقت ہی مکمل عمل ہو سکتا ہے جب بھارت عدالت کیmeaningful assistantce کرے ۔

عدالت نے کہاکہ عدالت کے مدنظر ہے بھارت کی طرف سے عدالتی معاونت بھارت کی خود مختاری کو متاثر نہیں کرے گی، کلبھوشن یادیو کے لیے فئیر ٹرائل یقینی بنانا بھی اہم مرحلہ ہے ۔ عدالت نے کہاکہ مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے اگر پروسیڈنگ سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو بھارت عدالت کے سامنے رکھے،رجسٹرار ہائی کورٹ کیس کو آئندہ کے لیے نو دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں