مسرت جمشید چیمہ

شریف خاندان اربوںکی کرپشن کاجواب دینے کی بجائے الف لیلیٰ کی کہانی سنانا شروع کر دیتا ہے’ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان سے اربوںروپے کی کرپشن کا پوچھا جائے تو جواب دینے کی بجائے الف لیلیٰ کی کہانی سنانا شروع کر دیتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) سیاسی اور انتخابی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہے اور صرف اپنے اطمینان کیلئے بڑھکیں لگائی جارہی ہیں۔

ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں کرپشن او رلوٹ مارکے ریکارڈ قائم کرنے کامقابلہ ہوتا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے اس روایت کو توڑاہے ، ہم نے کرپشن کے آگے بندباندھاہے اورمیگا کرپشن کا خاتمہ کیا ہے ، قبضہ مافیا کونکیل ڈالی گئی ہے اورہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی وا گزارکرائی گئی جبکہ ماضی میں حکومتوں کی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کرائے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پہاڑجیسے مسائل ورثے میں ملے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اور ولوے سے تین سال کے قلیل عرصے میں نظام میں تبدیلی لانے کیلئے اصلاحات کی ہیں جس سے ملک درست سمت میں گامزن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں