مسرت جمشید چیمہ

سابقہ حکمرانوں نے ملک کی مشکلات حل کرنیکی بجائے اپنے ادوا ر کو ہنی مون کی طرح گزارا ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے لاگ احتساب موجودہ حکومت کا بنیادی ستون ہے اور اب طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،اپوزیشن کی سیاست صرف اپنی کرپشن بچانے کے گرد گھوم رہی ہے ، عالمی ادارے تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان نے مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے کی بجائے اپنے ادوا ر کو ہنی مون کی طرح گزارا ، آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے قابو میں رکھا گیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کا کردار صرف اپنی کرپٹ لیڈر اور ان کی کرپشن کا دفاع کرنا ہے اوراس کے کردار پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔سابقہ حکومتوںکے پیدا کردہ مسائل کینسر کی صورت اختیار کر چکے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم ہرگز مایوس نہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نبرد آزما ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں