ویکسین

ویکسین لگانے سے قبل طلبا کے والدین کودستخط کی ہدایت

مکوآنہ ( گلف آن لائن)سکولوں کے طلبا کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے سے قبل ان کے والدین سے فارم برائے رضا مندی پر دستخط کروائے جائیں ، محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دیں ، تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے والدین یا سرپرستوں سے فارم برائے رضا مندی پر کروائیں جس پر سکولوں کی انتظامیہ نے فارم بنا کر سکولوں کے طلبا کو دینے شروع کر دئیے ہیں ،

فارم میں طلبا و طالبات کے نام ، جماعت ، سیکشن اور کورونا ویکسی نیشن لگوانے سے قبل رضا مندی سمیت والد یا سرپرست کا نام ، دستخط اور فون نمبر کی تفصیلات درج ہوں گی ، طلبا یہ فارم سکول انتظامیہ کو جمع کروائیں گے جس کے بعد انہیں ویکسین لگوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں