غزہ

قطر کی غزہ کے 95 ہزار نادار گھرانوں کیلیے امدادی رقم جاری

غزہ(گلف آن لائن)خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 95 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط کل اتوارکو جاری گئی ہے۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد اتوار کے روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔فلسطین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کارٹورو وینزلینڈ نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں