وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کا پاکستان داخل ہونے کی کوشش بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان داخل ہونے کی کوشش بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتی بھارتی آبدوزکا سراغ لگانیپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز حمزہ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختہ ہوگیاہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں