برجیس طاہر

ہائیکورٹ کابرجیس طاہر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنیکا حکم

لاہور( گلف آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی برجیس طاہر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دورکنی برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کررکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری نیب لاہور میں زیر التوا ء ہے،نیب لاہور کو تمام ریکارڈ پیش کر چکا ہوں اور مکمل تعاون کیا۔

درخواست میںموقف اختیار کیا گیا تمام اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں ،کسی قسم کے ناجائز اثاثے نہیں بنائے ،خدشہ ہے کہ پیشی کے موقع پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔استدعا ہے عدالت ضمانت منظور کر کے نیب کو گرفتاری سے روکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں