میٹرک

میٹرک میں پاس 80 فیصد طلبہ سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے

لاہور(گلف آن لائن) میٹرک میں پاس 80 فیصد طلبہ سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔تفصیل کے مطابق کورونا پرموشن پالیسی کے تحت پاس ہونے والے طلبہ کے لیے کالجز میں داخلہ لینا مشکل بنا دیا، میٹرک میں پاس ہونے والے طلبہ کے لیے سرکاری کالجز میں داخلہ لینا خواب بن گیا۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور ڈویثرن کے 110 سے زائد کالجز میں اس وقت منظور شدہ سیٹوں کی تعداد 67 ہزار ہے، جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 6 سو 17 پاس قرار پائے۔ڈویژن میں سب سے زیادہ سیٹیں لاہور ڈسٹرکٹ میں ہیں جن کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔

آٹھ سو سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کے لیے سرکاری کالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگا۔ گزٹ کے مطابق 60 ہزار طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا ہے۔ 880 نمبر لینے پر اے پلس گریڈ بنتا ہے۔ کورونا پرموشن پالیسی کے باعث طلبہ نے غیر معمولی نمبر لیے اور پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد میں غیر یقینی ہے۔دو لاکھ بیس ہزار سے زائد بچے نجی کالجز کا رخ کریں گے اور جن کے پاس فیس نہیں ہوگی وہ تعلیم چھوڑنے یا ٹیکنکل تعلیم کی طرف جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں