پاکستان پیپلزپارٹی

موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،نیر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا آئینی حق ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تنقید کرنے پر صحافی عاصمہ شیرازی پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنا اور رسیدیں مانگنا ایک صحافی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل عاصمہ شیرازی پر حملوں اور آزادی صحافت پر قدغن کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں