راجہ بشارت

اگر اپوزیشن وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادلائی تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کرینگے’ راجہ بشارت

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے، اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ مہنگائی نہ ںہے لیکن حکومت اس پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے جن مطالبات کو تسلیم کرنے کی قانون اجازت دیتا ہے انہیں تسلیم کرنے میںکوئی عار نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنااپوزیشن کا حق ہے انہیں کر نے دیں،حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہے جو حکومت اٹھارہی ہے ۔

مجھ سمیت اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتاکہ مہنگائی نہیںہے لیکن حکومت اس میںکمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لائے گی تو ہم مقابلہ کریںگے۔ عدم اعتماد،قراردادیا کوئی تحریک لے کر آئیں گے تو حکومت اس کامقابلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں