وزیر اعظم

عمران خان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف واضح فتح حاصل کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں