بلاول بھٹوزرداری

ہر دور میں پیپلزپارٹی نے ہی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے،بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر دور میں پیپلزپارٹی نے ہی ملک کو مشکلات سے نکالا ہے ۔ایک بار پھر پاکستان مشکل میں ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے ہوری محلہ میں پارٹی کی سٹی تنظیم کے سینئر نائب صدر سرفراز کھوکھر کی رہائش گاہ پر یوسی صدر جلیل احمد میمن اور جنرل سیکریٹری گدا حسین سومرو کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو، خورشید احمد جونیجو، سید سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، جاوید نایاب لغاری ، انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، آفتاب بھٹو، سرفراز کھوکھر، کامران احمد اوڈھانو، شیر محمد لغاری، ماجد بروہی، محمد نواز شیخ، اصغر علی کچھی، عبدالباری عباسی، علی گوہر سانگی، مٹھل سومرو، مسرور راجپر، منٹھار علی بھٹو، منظور علی سومرو، سالار ضمیر سومرو، پنجومل بھیل، منصور بھٹی، عبدالفتاح بھٹو، محمد علی بھٹو، محمد علی میمن، اظہر علی بھٹو، قربان علی میرانی، نول را، انیل کمار، وسیم عباسی، افسانہ سومرو، منصور بھٹی، عبدالستار کوریجو و،جلیل میمن، ناظم عباسی، اشفاق سومرو، علی حسن میرانی، آمنہ جمالی، رشیدہ مغیری، شبیرا جوکھیو، فرحت سیمی، قمبر لغاری، مہران ناریجو، آصف ڈاھانی و دیگر شریک ہوئے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عطا محمد میمن سے ان کے بھائی فیاض میمن اور جلیل احمد میمن سے ان کے عزیز غلام رسول میمن کے انتقال پر تعزیت کی ۔

پارٹی چیئرمین نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کو جیالوں سے براہ راست سنا، حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھٹو شہید کے پڑوسی ہو، آپ میرے سفیر ہو، میرے بازو اور کان ہو۔ میرے لئے یہ قیمتی لمحات ہیں کہ انہی گلیوں میں گھوم رہا ہوں جہاں بھٹو شہید، مادر جمہوریت اور بی بی شہید آیا کرتے تھے۔ میرا آپ کے پاس آنا دراصل نسلوں سے وفا کے اسی رشتے کا ایک تسلسل ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے غریب عوام کو آواز دی، مزدوروں اور کسانوں کو حقوق دئیے۔ آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔آج ایک بار پھر پاکستان مشکل میں ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں