خورشید شاہ

خورشید شاہ کیخلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی

سکھر (گلف آن لائن)سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر اویس شاہ اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے کا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں