مریم اور نگزیب

نااہل وزیراعظم مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں’مریم اورنگزیب

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں