لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہائیکورٹ ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرسکتی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے مسترد کرنے کی استدعا کی تھی جس میں کہا گیا کہ ریور راوی اربن آرڈیننس آچکا ہے، درخواست ناقابل سماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں