نیئر حسین بخاری

دن کو ریلیف پیکج اعلان رات کو پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ فیصلہ کسی ہوشمند حکمران کا نہیں ہو سکتا ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیرحسین بخاری نے پٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دن کو ریلیف پیکج اعلان رات کو پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ فیصلہ کسی ہوشمند حکمران کا نہیں ہو سکتا ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایم ایف ملازمین ٹیم ملک کو آئی ایم ایف احکامات کے تحت چلا رہی ہے ،وزیر خزانہ علی اعلان آئی ایم ایف شرط پر بجلی گیس پٹرول قیمتوں میں اضافہ کا اعتراف کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگ اس عمران خان کی تلاش میں ہیں جو آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرنے کا اعلان کرتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم نرخوں میں اضافہ مزدور محنت کش کسان کاشتکار دشمنی ہے ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے اشیاء خردونوش مزید مہنگی ہونگی ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ متوسط طبقے اور غریب سے سستی سواری چھیننے کا حکمنامہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام پر” مہنگائی بم گرانا ”حکمرانوں نے معمول بنالیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں غریب تکالیف میں مبتلا ور اشرافیہ کو ریلیف حاصل ہو رہے ہیں ،غریب کش اقدامات سے نیا پاکستان غریب کا قبرستان بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت غربت کم کرنے ک بجائے ”غریب خاتمے”مشن پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوت خرید ختم۔ ہونے والی عوام کا زندہ رہنا مشکل بنایا جا رہا ہے ،طاقت کے نشے میں مدہہوش حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں