اسلام آباد ہائی کورٹ

ایف آئی اے قانون کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے پٹیشنرز کو ہراساں کر رہی ہے، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے واضح بیان دیا کہ پٹیشنرز کو ایف آئی اے ہراساں نہیں کر رہی ہے ، تحریری حکمنامے کے مطابق ایف آئی اے قانون کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے ، عدالت ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں