قومی اسمبلی

سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو رزہ وقفے کے بعد کل دوبارہ ہونگے

اسلام آباد (گلف آن لائن) سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو رزہ وقفے کے بعد کل پیر کو دوبارہ ہونگے ،اپوزیشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدار ت اجلاس پیر کی شام چار پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں اپوزیشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز نے بتایاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ، عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جار ی رہے گی ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت شام چھ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں اپوزیشن پٹرولیم مصنوعات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کریگی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مشکلا ت سے دو چار کر دیا ہے ، مسلم لیگ (ن)مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہے اور ہم پارلیمنٹ میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔دوسری جانب حکومتی رہنمائوں نے مہنگائی کا ذمہ دار ماض کی حکومتوں کو قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں