شیخ رشیداحمد

ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا، شیخ رشیداحمد

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا۔

ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے144 واں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ اقبال کے فلسفہ خودی نے مسلمانوں میں جذبہ حمیّت اور آزادی پیدا کیا۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں