مسرت جمشید چیمہ

ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنیوالے کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدارمیں آنے کے خواب نہ دیکھیں’مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اپنی قسمت چمکانے اور ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے والے کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑدیں،مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی والے موروثی سیاست اور بوسیدہ نظام کے ذریعے عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھناچاہتے تھے لیکن عمران خان کی لازوال جدوجہد سے عوام کو شعورملا اوروہ دونوںجماعتوںکویکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل 240میں خواتین کارکنان سے خطاب اور ڈور ٹوڈورانتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر غلام رسول چوہان ،اقلیتی کونسلر بنیا مین بھگت،مہراکرم،زاہدچوہان،محمداعظم،مظہرحفیظ بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشا اللہ 133کے انتخابی میدان میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے اس حلقے کی عوام کی کئی دہائیوں کی محرومیوںکاازالہ کریںگے ۔ تحریک انصا ف نمود ونمائش کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنااپنا فرض سمجھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جمشید اقبال چیمہ عوامی نمائندہ ہیں اوروہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کاعزم لے کرمیدان میں اترے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کا مشن صرف کرپشن اورلوٹ مار ہے جبکہ تحریک انصاف نے اس کے آگے بند باندھاہے ۔ دونوںجماعتوں کا سارا زورمنفی اور جھوٹاپراپیگنڈاکرنے پر ہے کیونکہ ان کے پاس سوائے کرپشن اورلوٹ مارکی وارداتوں کے عوام کو بتانے کے لئے کچھ بھی نہیںہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں