اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟ ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟ ۔
نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے، ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈالر ایک روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا۔ شیری رحمان نے کہاکہ دوسری طرف 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔



