نیئر حسین بخاری

ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اپنے ایک بیان میں سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومتیں غرور اور تکبر سے نہیں تدبر سے چلتی ہیں۔

سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ڈالر بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گیا ہے، ذاتی اخراجات کم کرنے کے دعویداروں نے 16 ہزار ارب روپے قرضوں کا بوجھ ڈالا۔اْنہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں غریب کاپاکستان تکالیف والا اور اشرافیہ کا ریلیف والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں