نیئر حسین بخاری

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ ہے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان دراڑیں واضح طور پر نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن کے موقف کی تائید کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو قانون سازی بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحد ہے اور متفقہ حکمت عملی زیر غور ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف تحریک سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے گی کہ غیرآئینی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کہاں سے شروعات کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف تحریک کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ اپوزیشن کے اقدامات سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں