جمشیداقبال چیمہ

ورلڈ بینک کے مطابق خطے کے تمام ممالک میں پاکستانیوںکا معیار زندگی سب سے بہتر ہے ‘ جمشید اقبال

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہمیں اناڑی ہونے کا طعنہ دیا گیا لیکن اس کے برعکس آج ملک میں ٹیکسٹائل ،آٹوانڈسٹری اور ہائوسنگ سیکٹر سمیت تمام شعبے ترقی کر رہے ہیں ،ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق آج بھی خطے کے تمام ممالک میں پاکستانیوں کا معیار زندگی سب سے بہتر ہے ،ماضی کے کئی ادوار میں صرف 1905کلو میٹر موٹروے بنی جبکہ ہم 2265کلو میٹر موٹروے بنا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 133کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں صرف تین چلڈرن ہسپتال تھے لیکن اب صوبے کے ہر ضلع میں چلڈرن ہسپتال بن رہے ہیں ، اسی طرح یونیورسٹیان بنا رہے ہیں ، این اے133میں ہزار بستروںکا ہسپتال بن رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمران ہر ترقیاتی منصوبے میں ”واردات ”کرتے تھے ، ماضی میں لاہور سکھر موٹروے کی فی کلو میٹر کی لاگت 39کروڑروپے تھی جبکہ ہم بھی سکھر سے حیدر آبادموٹروے بنا رہے ہیں جس کی فی کلو میٹر لاگت 19کروڑروپے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حلقے میںموجود ہیںاور بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں،کوئی وجہ نہیں ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے مقابلے سے باہر کر دیا جائے، اگر خدانخواستہ تحریک انصاف کے بغیر ضمنی انتخاب ہوا تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے گلو بٹوں کے ذریعے ووٹرلسٹوں میں گند مچایا ہوا ہے اورہم انتخابی اصلاحات کے ذریعے اسی گند کو صاف کرنا چاہتے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن)والے کیا اسی گندگی اور غلاظت کے ذریعے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، عوام تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دیں پھر دیکھیں ہم اصلاحات کے ذریعے دنوںمیں نیا پاکستان کی عمارت کھڑی کر کے د

اپنا تبصرہ بھیجیں